
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر اٹھارہ ماہ سے جاری وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آسکی۔ تازہ حملوں میں تیس سے زائد فلسطینی شہید کردئے گئے۔ صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں ایک تعزیتی اجلاس کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ بمباری میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ البریج کیمپ میں مکان پر فضائی حملے میں نو فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ سٹی میں کھانا تقسیم کرنے کے مقام کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کے باعث پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔


































