Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

124 روز سے جاری اسرائیلی بربریت میں 27500 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے، اشرف القدرہ

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ 124 روز کی جنگ میں ستائیس ہزار پانچ سو سے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہيں اب تک غزہ جنگ میں 66900 زخمی ہوئے ہيں جبکہ سات ہزار سے زیادہ لوگ ملبے کے نیجے دبے ہوئے ہيں اور لاپتہ ہیں.
اشرف القدرہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نہتھے فلسطینی شہریوں کے خلاف تیرہ نئے جارحانہ حملے کر چکی ہے جس کے نتیجے میں ایک سو تیرہ افراد شہید اور دو سو پانچ افراد زخمی ہوئے ہيں.
اس سلسلے میں یونیسف نے ایک بار پھر غزہ میں بچوں کی ابتر صورت حال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تقریبا تیرہ لاکھ لوگ جس میں 6 لاکھ دس ہزار بچے ہيں ، جنوبی شہر رفح کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسف نے انتباہ دیا ہے کہ غزہ کے انسانی بحران کے باعث ہزاروں افراد کو بیماریوں کا خطرہ ہے.
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کی وجہ سے غزہ کی 85 فیصد آبادی کو کھانے پینے اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ غزہ کے ساٹھ فیصد بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے یا وہ پوری طرح تباہ ہوگئے ہيں.

مزید پڑھیے

Most Popular