برلن : ایک نئے تباہ کن تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے غزہ میں ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
جرمنی کے میکس پلانک انسٹیٹیوٹ اور اسپین کے سینٹر فار ڈیموگرافک اسٹڈیز کی اس تحقیق کو پاپولیشن ہیلتھ میٹرکس میں شائع کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے چھ اکتوبر 2025 تک غزہ میں شہادتوں کا تخمینہ تقریباً ایک سے ڈیڑھ لاکھ جبکہ اوسط اندازہ ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد ہے۔ محققین نے اسپتالوں کے ریکارڈ، گھریلو سروے، عوامی نوٹسز اور ملبے تلے دب جانے یا طبی سہولت تک نہ پہنچ پانے والے ہزاروں غیر رجسٹرڈ اموات کو بھی شامل کیا۔
رپورٹ کے مطابق اکثریت عام شہریوں کی ہے، جن میں بچوں کا حصہ 27 فیصد اور خواتین کا 24 فیصد بنتا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خواتین، بچوں اور معمر افراد کی غیر معمولی شرحِ اموات کسی جنگی محاذ کے بجائے نسل کشی کے واقعات سے مشابہت رکھتی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد فلسطینی…
اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
-
Raza Musani - نومبر 27, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































