
دمشق: شام کے مشرقی صوبہ العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے اس سے قبل عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو اتوار کی شام کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، عراقی استقامت کے بیان کے مطابق یہ حملہ بھی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور علاقے میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت ميں انجام پایا ہے اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔


































