Wed Nov 25, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

غواڑی (بلتستان) میں جلوس عاشورا پر شرپسند تکفیریوں کا حملہ

تحریر: محمد علی شریفی

نواسہ رسول جگرگوشہ بتول کا یوم شہادت (عاشورا) اس سال پورے ملک میں مجموعی طور پر پرامن طریقے سے گزرا لیکن امن کا گہوارہ کہلانے والے بلتستان کے گاوں غواڑی (جہاں اہل حدیث کی اکثریت اور اہل تشیع انتہائی اقلیت میں ہیں) میں  نہتے اور غم سے نڈھال عزاداران امام عالی مقام پر شرپسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا، اس بزدلانہ اور گھناونے حملے میں 50 سے زائد مرد و خواتین عزاداروں کو  زخمی کیا گیا اور مسجد، قرآن اور علم کی بے حرمتی کی گئی۔۔
💠ان دہشتگردوں نے علاقہ بلتستان کے باسیوں کی امن پسندی کو کمزوری سمجھا ہوا ہے، اس صورت حال میں اگر ان کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی تو ان کی جرات مزید بڑھے گی اور یہاں کے نقص امن کی پوری ذمہ داری یہاں کی انتظامیہ پر  عائد ہوگی۔

🔷 محسن انسانیت امام حسین علیہ السلام کا غم تو غیر مسلم بھی مناتے ہیں، ہندووں اور سکھوں سے لیکر مسیحی برادری بھی کربلا اور عاشورا کو اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہیں، لیکن یہ مٹھی بھر شرپسند ٹولہ پورے ملک میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔ یہ لوگ اپنی تکفیری ذہنیت کے مطابق تمام شعائر الہیٰ کو بدعت اور دیگر مسلمانوں (شیعہ سنی) کو واجب القتل اور ان کے خون کو مباح سمجھتے ہیں۔ آل سعود نسل یہود کے ریالوں کی جنھکاروں نے آہستہ آہستہ یہاں کی پرامن فضا کو بھی مسموم کر دیا ہے۔

🌟 اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا اور خصوصاً پورے پاکستان میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی جائے کہ یہاں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ یہاں فرقہ واریت کو فروغ دینے میں سلفی اہلحدیث کا ایک خاص شرپسند طبقہ ملوث ہے، جسے ڈائریکٹ سعودی عرب امداد دیتا ہے۔

🔆 اہل سنت بریلوی برادری اور دیوبندی برادری کا مجموعی طور پر عاشورا کا احترام پورے ملک میں قابل دید ہے، لہذا دشمن اس مسئلے کو شیعہ سنی کا مسئلہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ اس لئے ہمیں سوشل میڈیا پر الفاظ کے چناو میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ بے احتیاطی گلگت کے مومنین بلکہ بعض علماء بھی ہمیشہ سے کرتے آرہے ہیں۔ جب بھی تکفیریوں کی طرف سے شرپسندی ہوتی ہے، شیعہ سنی اختلافات کا نام دیکر اہل سنت برادری کی حمایت بیجا ان تکفیریوں کے حق  میں جاتی ہے۔ اس لئے نہایت احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہاں اہل سنت کے تینوں مذاہب کے اعتقادات مختلف ہیں، ان کے اپنے اپنے الگ الگ سیٹ اپ ہیں اور الگ الگ قائدین کے فالوورز ہیں۔
🔖 لفظ سنی سے اس دہشتگرد  ٹولے نے انتہائی ناجائز استفادہ کیا ہے۔ اپنی سیاہ کاریوں کو لفظ سنی کے ذریعے پردہ پوشی کرنے کی بڑی کوشش کرتے نظر آتا ہے۔ اب اہل سنت کے سنجیدہ علماء کرام اور عوام بھی سمجھ چکے ہیں۔

📌 اور اس بار امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو قبلہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری صاحب کا بیان بھی نہایت جاندار تھا اور اب تک عوام کا جوش و جذبہ بھی نہایت قابل دید ہے۔ ہر علاقے سے جوق در جوق مومنین کی بڑی تعداد غواڑی کے مظلوم مومنین سے اظہار یکجہتی اور یزیدیوں سے اظہار بیزاری اور نااہل انتظامیہ کو ایکشن لینے پر مجبور کرنے دھرنے میں شرکت کرنے کے لئے آئی  تھی۔ اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے بعد یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کے لئے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور دوسرے مطالبات بھی مان چکے ہیں۔ ان پر عمل درآمد کے لئے حکومت کو 14 محرم تک ڈیٹ لائن دی گئی ہے۔ مجاہد ملت آغا علی رضوی اور دیگر علماء کے اعلان کے بعد تقریباً رات 12 بجے ہزاروں لوگ پرامن طریقے سے اپنے اپنے علاقوں کی طرف لوٹ گئے۔

 🔰 غواڑی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں ڈی سی گنگچھے کی جانبداری بھی کھل کر سامنے آچکی ہے۔ بلتستان کے کس علاقے میں روڈ پرمٹ لیتے ہیں کہ غواڑی والوں نے نہیں لیا، اگر ایسا مسئلہ ہے تو انتظامیہ کہاں مری ہوئی تھی؟؟
🟣 یہ تو انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ہر شخص اور ہر مذہب والے ڈنڈے لیکر سڑکوں پر آئیں اور انتظامیہ اپنا فریضہ ادا نہ کرے تو لاقانونیت پنپنے میں دیر نہیں لگے گی۔۔
لہذا حکومت کو چاہیئے کہ بہت جلد مجرموں کو قرار واقعی سزا دے۔

مزید پڑھیے

Most Popular