
میرپوربٹھورو : میرپوربٹھورو ضلع سجاول میں عید غدیر پر امام رضاؑ فاؤنڈیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے تحت ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر امام رضا ؑ فاؤنڈیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 18 ذی الحجہ کو حج سے واپسی پر خم کے میدان میں رسول اللہ ؐ نے تاریخی خطبہ دےکر حضرت علیؑ ابن ابی طالب کو اپنے بعد مسلمانوں کا رہنما بنانے کا اعلان فرمایا تھا۔


































