
صنعا: غزہ کی حمایت میں لاکھوں یمنی سڑکوں پر نکل آئے۔ صعدہ سمیت یمن کے مختلف شہروں میں زبردست عوامی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ سب سے بڑا مظاہرہ صنعا میں کیا گیا جس میں بیس لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یمن کی غیور اور انقلابی عوام نے بحیرہ احمر میں امریکی اتحاد کے ہاتھوں اپنے دس فوجیوں کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کیا اور صیہونی جرائم کے مکمل خاتمے تک غزہ کے عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔


































