
صنعا : یمنی عوام نے مختلف صوبوں میں مسلسل 22 ویں جمعہ کو غزہ کے عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے۔ صعدہ، ریمہ اور مآرب اور دیگر صوبوں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے ماہ رمضان میں بھی جاری رہیں گے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ جانے والے مال بردار جہازوں پر حملوں کا خیرمقدم کیا۔


































