
پشاور: سیکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں تلاش کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللّٰہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، ان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جبکہ 36 سالہ حوالدار شفیق اللّٰہ کا تعلق کرک سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہدا کی نمازِ جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے افسران، سول حکام اور دیگر شریک ہوئے۔


































