
غزہ : حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے القدس شیلڈ کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ عزالدین القسام بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صبح شروع ہونے والی مشقیں تربیتی امور کا تسلسل ہیں جن کا مقصد مختلف اقسام کے فوجی حملوں کے مقابلے میں دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور جوابی حملوں کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے استقامتی محاذ غاصبوں کی شکست اور اپنی سرزمین، فلسطینی قوم اور مقدسات کی آزادی تک جنگ اور دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


































