
نیویارک : مائیکرو سافٹ نے دو ملازمین کو اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے خلاف احتجاج پر برطرف کر دیا۔ ابتھال ابو سعد اور وانیہ اگروال نے کمپنی کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران احتجاج کیا تھا اور مائیکرو سافٹ کی اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے غزہ و لبنان میں خونریز فوجی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ دونوں ملازمین نے اے آئی کے سی او مصطفی سلیمان کے خطاب کے درمیان خلل ڈالا تھا۔ مائیکرو سافٹ نے کہا کہ وہ ملازمین کی رائے کا احترام کرتا ہے۔ لیکن احتجاج کاروباری سرگرمیوں میں خلل نہیں ڈال سکتا۔


































