Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عرب اور اسلامی ممالک کے محض بزدلانہ بیانات اور مذمتیں قابل قبول نہیں، حماس

غزہ : حماس نے کہا ہے کہ غزہ کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے محض بزدلانہ بیانات اور مذمتیں قابل قبول نہیں ہیں۔حماس نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ ناقابل فہم ہے کہ کسی حقیقی حمایت کے بغیر فلسطینی عوام کو اس المناک تصادم میں تنہا چھوڑا جائے جس سے چیلنج اور جرم کی شدت کو بڑھاوا مل رہاہے۔ حماس نے کہا کہ قابض ریاست کی مکمل حمایت کرکے امریکہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت میں برابر کا شریک ہے۔ یہ عالمی برادری پر ایک داغ ہےجو بڑے پیمانے پر قتل و غارت اور نسل کشی کی انتہائی گھناؤنی کارروائیوں کےسامنے بے بس اور خاموش کھڑی ہے۔ حماس نےکہا کہ تاریخ ان تمام لوگوں کا احتساب کرے گی جو خاموش رہے اور صیہونی جنگی مجرموں کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا۔حماس نے عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تاریخی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کریں اور اسرائیل پر جارحیت کو فوری طور پر روکنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular