
کابل : افغان نائب وزیر خارجہ نے پڑوسی ممالک میں افغان امور پر ملاقاتوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ افغان فورسز کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں عباس استنکزئی نے پڑوسی ممالک میں افغانستان کی صورتحال پر ملاقاتیں غیرقانونی قراردیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہم گوریلا جنگیں لڑرہے تھے اب ہمیں میدان جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کی توقعات امارات اسلامی کی افواج سے وابستہ ہیں۔ دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں نے طالبان حکومت سے پیشہ وارانہ اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ واحد فقیری کہتے ہیں اگر خواتین اور اقلیتوں کو حقوق فراہم کئے جائیں بین الاقوامی ضابطوں کو مانا جائے تو حزب اختلاف کے پاس تنقید کی کوئی وجہ باقی نہیں رہے گی۔ ایک اور تجزیہ کار حشام بلخ بی نے زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے.


































