
راولپنڈی : ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیرنے وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے وفد میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی قائدین پیر سید صفدر حسین گیلانی اورمولانا عقیل انجم شامل تھے-دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف دینی ملی سیاسی امور پر گفتگو ھوئی-


































