Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر کی پاکستانی صدر اور آرمی چیف سے ملاقاتیں

راولپنڈی: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستانی ہم منصب آصف زرداری اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی صدر کی ملاقات میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو “امن اور دوستی کی سرحد” کے طور پر بیان کیا۔ آرمی چیف نے دونوں پڑوسی ممالک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے اہم علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ایران تعلقات کو دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular