
اسلام آباد : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ حسین امیر عبداللھیان نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی امور میں تعاون کو بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کا موضوع قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کو بجلی اور گیس برآمد کرنے میں آمادگی کا اظہار کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوا نے دہشتگردی کو دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ سرحدی کمیٹی کو فعال بنانے پر زوردیا اور دوطرفہ تعاون کو ہمسایگی و برادری پر مبنی بتایا۔ جنرل باجوا نے افغانستان کے تعلق سے خاص طور پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون کو اور مضبوط کرنے پرتاکید کی۔


































