Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

9 مئی ایک سازش تھی، جس کا تمام تر الزام پاکستان تحریک انصاف پر عائد کیا گیا، عمر ایوب

اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام ”تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟“ کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء، سیاست دان، علماء، سول سوسائٹی کے علاؤہ صحافیوں نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ہمیں سیاسی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری دی تھی، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔
پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بات چیت کی اتھارٹی صرف وزیر اعظم دے سکتا ہے، چاہے وہ وزیراعظم بیساکھیوں پر ہی کیوں نہ کھڑا ہو، بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ہفتے میری ملاقات ہوئی تھی، عمران خان نے کہا کہ سودے بازی کے لیے تیار نہیں۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دو ٹوک مؤقف کے بعد ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا یہی ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کو بتائیں، آئین و قانون پر سودے بازی نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربر بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کر کے یہاں تک پہنچے ہیں۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی ایک سازش تھی، جس کا تمام تر الزام پاکستان تحریک انصاف پر عائد کر دیا گیا، ہم یہاں بھی یہی کہتے آئے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، ایک کیس کسی کی پرانی موٹر سائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، ہم پر قتل، اغوا اور دہشت گردی کے پرچے درج کیے گئے، پی ٹی آئی کارکنان نے تشدد برداشت کیا،لاٹھیاں کھائیں، پتہ نہیں ہمارے پاس کون سی ٹیکنالوجی تھی کہ بیک وقت پورے ملک میں جا کر یہ کام کیے، یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اُس وقت کے وزیر اعظم عمران خان تھے۔
سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں خوف،سیاسی بے یقنی کی فضا ہے، عوام کو اس ماحول نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے، ہمارے بڑوں نے آئین اور قانون کے لیے زندگیاں گزار دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل آئین اورقانون کی بالا دستی سے ہے، بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنما 9 ماہ سے جیل میں ہے، الیکشن نہ جیتنے والوں نے نگراں حکومت کی مدت بڑھائی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریاست صرف عوام ہے باقی ملازم ہیں، آپ ملازم ہو آپ ادارہ بھی نہیں ہو، آئین کی پاسداری سب پر لازم ہے چاہے آرمی چیف ہو یا چیف جسٹس۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پرامن وکلاء پر تشدد کیا گیا، وکلاء پرآنسو گیس کے شیل برسائے گئے، پرامن وکلاء کو حراست میں لے لیا گیا۔
سیمینار سے خطاب کے دوران سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس دن پاکستان کے آئین کو چھیڑنے اور مارشل لاء لگانے کی کوشش تو ہمارے کارکنان سڑکوں پر ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کل کی پریس کانفرنس میں فارم 47 کی طرح حقائق دیے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی بارہا کہہ چکے ہیں ملک بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے وضاحت دیتے ہوئے کہ ہم نے کبھی بھی آئی ایم ایف کو پاکستان کی امداد روکنے کے لئے خط نہیں لکھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا تمام ادارے اپنے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنی ذمے داری سنبھالیں، ہم اپنے اوپر لگے الزامات کی جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں آئین مظلوم ہے، 9 مئی واقعات کا فائدہ شیطان کو ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکو چھوٹے اور پکے کے ڈاکو بڑے ڈاکو ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular