
غزہ : اسرائیلی فوج کے رفح ، سینٹرل غزہ اور خان یونس پر حملے جاری ہیں۔ غزہ میں پانچ مقام پر اسرائیل فوج نے بمباری کی ہے۔ رفح میں عمارت پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد شہید ہوگئے۔چوسطی غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں اکتالیس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سرلڈ فوڈ پروگرام نے بھی غزہ کی حالت کو تشویشناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز تیس سے زائد بچے بھوک اور غذائی قلت کے باعث دم توڑ رہے ہیں۔ غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کی پوری ایک نسل کو تباہ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گرتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم و بربریت کی انتہا ہوچکی ہے۔ ایک لاکھ سات ہزار ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں اگر غزہ میں امدادی کارروائیاں شروع نہ کی گئیں تو بیشتر زخمی جلد دم توڑ دیں گے۔


































