Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ میں اجتماعی قبریں ملنے لگیں، درجنوں لاشیں موجود، کچھ نکال لی گئیں

xr:d:DAFK38kjw_s:34945,j:7690321319110417165,t:24041514

غزہ: مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی وزارت صحت اور سول ڈیفنس فورسز کی جانب سے شہر کے الشفا اسپتال میں اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے۔ الشفا اسپتال میں اجتماعی قبر کی کھدائی کرنے والی ٹیم کو فضا میں پرواز کرتے اسرائیلی ڈرون کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خوف سے کھدائی روکنا پڑی۔ عرب میڈیا کے مطابق جس وقت ٹیم نے کھدائی روکی اس وقت تک قبر سے 9 لاشیں مل چکی تھیں۔ ملنے والی لاشوں میں گلنے کا عمل شروع ہوگیا تھا جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان افراد کو حال ہی میں شہید کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق قبر سے ملنے والی لاشوں پر پٹیاں اور کیتھٹر بھی لگے ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں اور جن لواحقین نے لاشوں کی شناخت کی انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں۔ اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو مرکزی دروازے کے باہر شہید کیا گیا تھا، عملے کا کہنا تھا کہ وہ ان افراد کو شہید کیے جانے اور دفنائے جانے کے شاہد ہیں۔
حکام نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں بھی ایک اجتماعی قبر دریافت کی جس میں 20 لاشیں دفنائی گئی تھیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں العساف خاندان کے افراد کی ہیں جو تقریباً 4 ماہ قبل اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular