
مشہد : مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں چاقو بردار کے حملے میں زخمی ایک اور عالم دین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حجتہ السلام درائی مشہد کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وہ ان تین علما میں سے ایک تھے جن پر منگل کو حرم امام رضا علیہ السلام میں 21 سالہ حملہ آور نے جان لیوا حملہ کیا۔


































