Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شہدا جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ شہدا جوانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں جن کے کردار کو فلم، شعر اور کتابوں کی شکل میں جوان نسل تک پہنچانا چاہئے۔ آذربائجان شرقی کے ایک لاکھ شہداء کی مرکزی کانگریس کے اراکین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مشرقی آذربائیجان شہداء کی سرزمین ہے۔ شہداء کا خون ٹھنڈا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ شہداء ملت کی پہچان ہیں اور ملت کو اپنی پہچان اور شناخت فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا فقط واقعات اور گذشتہ حوادث کو یاد کرنا نہیں ہے بلکہ ان پروگراموں کے ذریعے شہداء کی برجستہ صفات مثلاً ایمان، تقوی، شہادت طلبی، شجاعت اور فداکاری جوان نسل تک منتقل کرنا چاہئے۔ انہوں نے شہداء کی یادوں اور کارناموں کو فراموش نہ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ جوان نسل کو معلوم ہونا چاہئے کہ انقلاب پہلے اور اس کے بعد شہداء کی بڑی قربانیوں کی اصلی وجہ اور علت کیا ہے اور انہوں نے کس مقصد کے لئے اپنی جان دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular