
کراچی: الیکشن میں کئی بڑے نام شکست سے دوچار ہوگئے۔ سب سے بڑا اپ سیٹ ڈی آئی خان میں ہوا جہاں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو تیس ہزار ووٹوں کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔ تاہم وہ بلوچستان سے جیت گئے۔ نواز شریف مانسہرہ سے ہار گئے جبکہ لاہور سے جیت گئے۔ بلاول بھٹو شہداد کوٹ سے کامیاب جبکہ لاہور سے ناکام ہوئے۔ جہانگیر ترین اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھا گئے، مسلم لیگ نون کے امیر مقام۔ رانا ثنااللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق بھی اپنی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ شیخ رشید۔ چوہدری نثار۔ ایاز امیر۔ امیرحیدر ہوتی۔ پرویز خٹک۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان۔ پرویز الہی۔ سراج الحق۔ عالیہ حمزہ۔ غلام احمد بلور۔ ایمل ولی سمیت کئی اہم شخصیات کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔


































