
لندن : مسلم دنیا میں تارکین وطن کی رہائش کیلئے ملائشیا سب سے بہترین جبکہ کویت سب سے بدتر جگہ ہے۔ تارکین وطن کے بیرون ملک رہائش سے متعلق معلومات مرتب کرنے والے ادارے ایکسپیٹ انسائیڈر نے رواں سال کی رپورٹ جاری کردی جس میں میکسیکو کو بہترین جبکہ ویتنام کو بدترین جگہ قرار دیا گیاہے۔ مسلم ممالک میں ملائشیا پہلے جبکہ مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر ہے۔ بحرین دوسرے۔ عرب امارات تیسرے۔ عمان چوتھے اور انڈونیشیا پانچویں نمبر پر ہیں۔ فہرست میں سعودی عرب چھٹے اور قطر ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ بدترین مسلم ممالک میں کویت پہلے جبکہ مجموعی طور پر 53 ویں نمبر پر ہے۔ ترکیہ دوسری پوزیشن پر ہے۔ سروے میں درج معلومات 172 ممالک میں بسنے والے 12 ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں سے حاصل کی گئی ہیں۔


































