
پاراچنار : مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین اور تحصیل چیئرمین مزمل آغا نے ضلع کرم انتطامیہ سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ کرم کے تمام اداروں نے انہیں ڈی سی کانفرنس روم میں تفصیلی بریفنگ دی اور تمام تر مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہیں اپر لور اور سینڑل کرم کے تمام علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا اور مشکلات کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی پیش کی۔
مزمل آغا اور انجنئیر حمید حسین ایم این اے نے تین گھنٹے طویل بریفنگ سنی اور ہر ایک ادارے کے سربراہ کے ساتھ ٹیکنیکل اور دیگر حوالے سے سوالات کئے۔


































