
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یکم سے 10 جنوری تک عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاں منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد شہداء کے افکار کی ترویج اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور استحکام وطن کے لئے دی گئی ان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے. تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ملک اقرارحسین کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 جنوری کو امام بارگاہ و جامع مسجد الصادق جی نائن ٹو میں بیاد شہداء کانفرنس ہوگی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما،اور سیاسی و سماجی شخصیات مدعو ہوں گی, جبکہ ملک بھرمیں اضلاع و یونٹس میں بھی تقاریب کاانعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے انتظامات اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ عشرہ تکریم شہداء پاکستان منانے کا مقصد پاکستان میں رونما ہونے والے مختلف سانحات و دہشتگردی کے واقعات میں نشانہ بننے والے اور عالم اسلام کے شہداء بالخصوص شہید سردار سلیمانی و رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔


































