Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

محمود عباس حکومت اسرائیل کی سہولت کار ہے، جہاد اسلامی فلسطین

فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے قاہرہ کا اپنا دورہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کئی روزہ دورہ جو غزہ میں جنگ بندی پر گفتگو کیلئے انجام پایا تھا، چند روز کی مشاورت کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں جہاد اسلامی فلسطین نے کہا کہ اس وفد کے اراکین نے مصری حکام کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سمیت غزہ کی سپورٹ کمیٹی کی تشکیل کے بارے بھی کئی ایک ملاقاتیں کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں سپورٹ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جہاد اسلامی کے اراکین نے مصر میں موجود حماس و دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مرکزی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
اپنے بیان میں، قیدیوں کے تبادلے و جنگ بندی کے معاہدے کے سلسلے میں مصر و قطر کے ثالثی پر مبنی کردار کو سراہتے ہوئے جہاد اسلامی نے اعلان کیا کہ اس نے حماس و پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے رہنماؤں کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا جس میں فلسطینی اتھارٹی کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور جینن کیمپ میں مزاحمتی فورسز کے خلاف جاری محمود عباس حکومت کے کریک ڈاؤن کی مذمت کی گئی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ رام اللہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی غاصب صیہونی رژیم اور اس کی سفاک فوج کو فائدہ پہنچانے کے لئے انجام دی گئی ہے، الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے کہا کہ غاصب صیہونی فوج اب بھی مغربی کنارے میں ہمارے کیمپوں پر حملے اور ہمارے بچوں کو گرفتار کر رہی ہے لیکن محمود عباس کی حکومت کھلی جارحیت پر مبنی ان اشتعال انگیز کارروائیوں کے دوران ہمیشہ غائب رہی ہے!.

مزید پڑھیے

Most Popular