
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں مافیا ز کا راج ہے ، بیس سالہ جدوجہد میں بہت سےدھچکوں کا سامنا کرنا پڑا، طاقت ور لوگ میری کردارکشی کیلئے اسکینڈلز اور جعلی خبریں سامنے لائے۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اپنی ذات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں۔ انا کسی بھی شخص کو برباد کردیتی ہے لیکن سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے۔ کامیابی اور عزت صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات دیتی ہے۔مال و دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا بہت ضروری ہے، میرے نزدیک امیر وہ ہے جو اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتا۔کوئی بھی معاشرہ قانون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا اورپاکستان کو مدینہ کی طرز پرایک فلاحی ریاست بنانا میری زندگی کا مقصد ہے۔ قرآن انسان کو آزاد کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست شروع کی تو مافیا موجود تھی اس وقت لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے۔ میں جب سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا۔ اور گزشتہ 20 سالوں سے میری کردار کشی کی گئی۔


































