
جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ اور بھوک نے کم وزن پیدا ہونے والے بچوں کی شرح خطرناک حد تک بڑھا دی ہے۔
جنیوا میں ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے یونیسف کی ٹیس انگرام نے بتایا کہ کم از کم ایک سو پینسٹھ بچے غذائی قلت سے متعلق دردناک اور قابلِ روک تھام اموات کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اسے آنے والے مہینوں کے لیے سنگین انتباہ قرار دیا ہے۔ غذائی قلت نے ہزاروں نوزائیدہ بچوں پر تباہ کن اثرات ڈالے ہیں۔ ٹیس انگرم نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں انہوں نے ایسے نومولود دیکھے جو ایک کلو سے بھی کم وزن کے تھے اور زندہ رہنے کیلئے سانس تک لینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر زیادہ امداد کی ضرورت ہے، خصوصاً غذائیت سے بھرپور خوراک کی۔


































