
لندن : برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں سابق برطانوی سیاست دان لارڈ بالفور کی تصویر فلسطینی مظاہرین نے خراب کردی۔
فلسطین ایکشن گروپ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک خاتون کو پہلے تصویر کو تیز دھارآلے سے کاٹنے اور پھر اس پر اسپرے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔لارڈ بالفور نے مشرق وسطیٰ میں یہودی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی تھی اور ایک ایسے علاقے میں یہودی ریاسب بنانے کی بات کی تھی جہاں یہودیوں کی تعداد انتہائی کم تھی۔انیس سو سترہ میں پیش کی جانے والی بالفور قرارداد کے مطابق ہی انیس سو اڑتالیس میں یہودی ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تھا۔


































