
لندن : لندن میں ایک بار پھر ہزاروں افراد فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ وسطی لندن میں فلسطینی پرچم اٹھائے ہزاروں افراد نے مارچ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم رشی سناک کے استعفیٰ اور فوری جنگ بندی کے لیے نعرے لگائے۔ اس سے پہلے امریکا کے شہر نیویارک میں اسرائیل مخالف سینکڑوں یہودیوں نے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر دھرنا دے دیا۔
مظاہرین کی بڑی تعداد اسٹیشن پر جمع ہوئی اور فلسطین کی نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے۔۔ پولیس نے 200 یہودیوں کو گرفتار کرلیا۔


































