
لندن : برطانیہ میں جنگ مخالف ہزاروں افراد ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ہزاروں افراد بی بی سی ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہوئے اور وائٹ ہال تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور جنگ مخالف نعروں پر مبنی بینرز اور پوسٹر اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین نے جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے۔ بعض افراد نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازے کے باہر "شیم آن یو” کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی کے موقع پر سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا۔ پولیس نے نقص امن کے الزام میں دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔


































