
نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سب سے بڑے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے یمن میں شدید غذائی قلت کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے یمن میں بھوک مری کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوراً سامنے آنے کی اپیل کی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بین الاقوامی برادری سے اس تعلق سے فوری اقدام کی اپیل کے ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ یمن کے اشیاغ خورد و نوش کے محتاج گھرانوں کی مدد کے لئے کمر بستہ ہے تاکہ وہ زندہ رہ سکیں۔
اس سے پہلے ورلڈ فوڈ پروگرام یمن میں شدید غذائی بحران کے حوالے سے خبردار کر چکا ہے۔ یمن کے معاملوں میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتس یمن میں انسانی حالات کو المیہ بتاتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ 50 لاکھ یمنیوں کو قحط کا سامنا ہے۔ یمن پر عرب اتحاد کے 6 سال سے زیادہ عرصے سے جاری حملے اور یمن کی ہوائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی کی وجہ سے، اس ملک کو غذا اور دوا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


































