Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف اور کمزور ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ کائنات کا خالق و مالک ہے۔ تمام امور اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف اور کمزور ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اسے قوت عقل سے نوازا اور اسے اختیار دیا کہ چاہے تو وہ جنت کا راستہ اختیار کیا یا جہنم کا۔ علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ سے خطاب میں علامہ حافظ ریاض نجفی نےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کلیم اللہ کا لقب دیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کے حقائق دکھائے ،حضرت عیسیٰ ؑ کو روح اللہ اور کلمة اللہ کہا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہستی ہیں کہ جن کا تعارف کراتے ہوئے خداو ند ذوالجلال نے فرمایا کہ بیشک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا۔ جب ان میں ایک رسول مَبعوث فرمایا جو انہی میں سے ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular