
واشنگٹن : امریکہ اسرائیل کی فوجی برتری کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کو ‘کم جدید’ F-35 فروخت کرے گا۔
امریکی آفیشلز نے اسرائیلی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلیوں کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کو ممکنہ طور پر ملنے والے ایف 35 جہاز ، اسرائیلی ایف 35 جہاز کے مقابلے کے نہیں ہوں گے اور اسرائیل کی نیشنل سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ان فائٹر جیٹس کو سعودی عرب پہنچنے میں پانچ سال لگ جائیں گے اور ان میں وہ ایڈوانس سسٹمز نہیں ہوں گے جنہیں اسرائیل استعمال کرتا ہے۔


































