
بصرہ : عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں بم دھماکے سے 15 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے. حکام کے مطابق دھماکا بصرہ کے الجمہوری اسپتال کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا جس میں دھماکاخیز مواد نصب کیا گیا تھا زور دار دھماکے کے بعد کالے دھوئیں کے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا اور ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ ریسکیو ادارے اور امدادی ٹیموں نے شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


































