Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کیخلاف لبنان کا محاذ بھی سرگرم، حزب اللہ کی اسرائیلی ٹھکانوں پر گولہ باری

غزہ : حماس سے جنگ کے دوران لبنان کے ساتھ اسرائیلی محاذ بھی گرم ہوگیا ہے۔ اسرائیل کی جنوبی سرحد پر لبنانی حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔ گولے جنوبی لبنان میں مقبوضہ شیبا فارمز میں گرے۔ عماد مغنیہ گروپ کی جانب سے زبدین اور ویسات العالم کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اقدام فلسطینی عوام اور مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ ان کی باقی ماندہ لبنانی علاقوں کو آزاد کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کفر شعبہ قصبے کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ توپ خانے نے لبنان کے ایک علاقے پر بمباری کی جہاں سے اسرائیلی علاقے کی طرف فائر کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular