Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

لبنان اور اسرائیل کا تنازعات کے حل کیلئے بات چیت پر اتفاق

بیروت : لبنان اور اسرائیل نے اپنی زمینی سرحدوں پر تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ایگزیوس نے نامعلوم امریکی اہلکار کےحوالے سے بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت کے فریم ورک کے تحت اسرائیل نے پانچ لبنانیوں کو رہا کیا ہے جنہیں اسرائیلی فوجی دستوں نے گذشتہ سال جنگی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا تھا۔ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نائب خصوصی ایلچی مورگن اورٹاگس نے اعلان کیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی مسائل کے حل کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ واشنگٹن دونوں فریقوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے گا۔ مسائل کے حل کے لیے ورکنگ گروپس تشکیل دیےگئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے باوجود اسرائیل نے لبنانی سرزمین کے اندر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular