Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سیاسی ، انتطامی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور پاک افغان بارڈر صورتحال اور افغانستان کے لئے امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کے شرکا نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے، افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، امید ہے دنیا افغانستان سے قطع تعلق کی غلطی نہیں دہرائے گی، عالمی برادری مشکل سےدوچار افغان عوام کی مدد کرے۔وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پاکستان کےراستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular