
دمشق : شام کے شہر درعا میں ایک ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ ہلاک افراد میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد گندم کے کھیت میں کام کرنے والے مزدور تھے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک شام میں بارودی سرنگوں کی وجہ سے 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


































