Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے مریم نواز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ثقافتی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کرتے ہوئے فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ خیرسگالی کے طور پر 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد پر چراغاں کیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ایران کیساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل نے حکومت پنجاب اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصلیٹ کے پرس اتاشی علی اصغر مغیری بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular