
لاہور : وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عوام سے کوئی بات نہیں چھپائیں گے، ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق دھماکےمیں ملوث دو سہولت کار اور ایک دہشت گرد انار کلی پہنچے تھے۔ دہشت گرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ کی طرف فرار ہو گیا، سہولت کار بھی موقع سے بھاگ نکلے۔


































