
کویت سٹی: کویت کی عدالت نے گذشتہ سال کے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس الیکشن میں اپوزیشن نے کامیابی حاصل کی تھی۔ کویت کے ولی عہد نے گذشتہ سال سیاسی تنازعات کو ختم کرنے کیلئے پارلیمان کو تحلیل کرکے قبل ازوقت الیکشن کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ سال ستمبر میں ہونیوالے الیکشن میں اپوزیشن پارلیمنٹ کی 50 میں سے 28 نشستیں جیت کر پارلیمانی اکثریت حاصل کرلی۔ عدالت میں انتخابی نتائج کے خلاف متعدد اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ آئینی عدالت نے ان اپیلوں کو منظور کرلیا اور پچھلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حکم نامے کو تضادات کی وجہ سے کالعدم قرار دے کر سابقہ پارلیمنٹ کو بحال کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس فیصلے کی تاریخ سے تحلیل شدہ پارلیمنٹ کا آئینی اختیار بحال ہو جائے گا۔


































