Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کراچی: عید غدیر پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

کراچی : کراچی میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے تحت عید غدیر کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے خراسان سے نمائش چورنگی تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شہر کراچی کے آئمہ جمعہ و جماعت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب میں مولانا صادق تقوی کا کہنا تھا ظلم کی ایک سیاہ رات تھی جو ختم ہو رہی ہے یہ فلسطینی عوام کی مظلومیت اور اللہ پر ان کا ایمان تھا۔ مولانا ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا امام خمینی نے نصف صدی سے بھی پہلے فلسطین کی حمایت کا جو نعرہ اور قبلہ اول کی آزادی کی جو آواز بلند کی تھی وہ آج دنیا کے تمام انسانوں کی آواز بن چکی ہے۔ ریلی میں مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا عقیل موسیٰ، مولانا رضا جعفری، مولانا صادق تقوی، مولانا علیم رحمانی، مولانا روحانی، اہل سنت عالم دین و جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا قاضی احمد نورانی، مولانا باقر عباس زیدی، شہر کراچی کے آئمہ جمعہ و جماعت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular