Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

کراچی: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ ملین مارچ

کراچی: حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ کی جانب سے اسرائیل کی حالیہ دہشتگردی و جارحیت کے 100 دن ہونے پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے احتجاج کرنے کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور ”اہل فلسطین“ اور ”تحریک مزاحمت حماس“ سے یکجہتی اور اتحاد امت کے اظہار کیلئے اتوار کو کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“ ہوا، جس میں شہر بھر سے لاکھوں مرد و خواتین اور مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ مارچ میں علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
غزہ ملین مارچ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، منعم ظفر خان، مسلم پرویز، محمد اسحاق خان، نوید علی بیگ، سیف الدین ایڈوکیٹ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ سید قنبر شاہ نقوی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular