Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کراچی: شہداء مقاومت کی برسی پر دعائیہ تقریب و چراغاں کا اہتمام

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ضلع ملیر کی جانب سے شہید حاج سردار قاسم سلیمانی اور ان کے جانثار رفقاء کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی مسجد جعفر طیار سوسائٹی کے سامنے دعائیہ تقریب و چراغاں کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں مولانا غلام محمد فاضلی، ذاکر اہل بیت (ع) سفیر عباس آف فیصل آباد شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا نشان حیدر ساجدی نے دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) کی تلاوت فرمائی۔ اس موقع پر مولانا موسیٰ علی، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، فرحت عباس رضوی، شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے شہدائے مدافعین حرم اہل بیت (ع) کو خراج تحسین پیش کیا اور چراغ روشن کئے جبکہ ملٹی میڈیا پر شہید سرباز کا وصیت نامہ و ڈاکومنٹری فلم نشر کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular