
بیروت : ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ سید کمال خرازی نے بیروت میں حزب الله کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر الله سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نے خطے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں سید کمال خرازی نے لبنانی وزیر خارجہ عبدالله بو حبیب، اسپیکر نبیہ بیری کے علاوہ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ عبدالله بو حبیب سے ملاقات میں ایرانی اسٹریٹجک کونسل فار فارن افئیرز کے سربراہ نے لبنان کو محفوظ اور مضبوط معیشت کے ساتھ خطے میں تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، لبنان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو حکومت سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔


































