
کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک سکھ گوردوارے میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ دھماکا کابل کے علاقے کارتی پروان کے ایک گردوارے میں صبح سویرے ہوا۔ کابل کمانڈر کے ترجمان نے بتایا کہ ایک طالبان فائٹر علاقے میں کلیئرنگ آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔ دھماکے کے وقت گردوارے میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔


































