
واشنگٹن : امریکہ نے افغانستان میں غلطی سے ڈرون حملے میں مارے گئے 10 افراد کے لواحقین کو غیر متعینہ معاوضہ ادا کرنے کی پیش کش کردی۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یہ بھی کہا کہ وہ محکمہ خارجہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ زندہ بچ جانے والے خاندان کے رشتہ داروں کو بھی امریکا منتقل کیا جاسکے جو طالبان کے زیر اقتدار افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ان افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی پیش کش انڈر سیکریٹری برائے دفاع برائے پالیسی کولن کاہل اور افغانستان میں نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن انٹرنیشنل نامی ایک امدادی گروپ کے بانی اور صدر سٹیون کوون کے درمیان ملاقات میں کی گئی۔


































