
اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر یعنی عدالتی اصلاحات کا بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ سے بھی پاس ہو گیا ہے۔ بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 19 ووٹ ڈالے گئے۔ اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تحریک مسترد کر دی اور بل فوری منظور کرنے کی تحریک منظور کر لی۔


































