Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

چار ماہ سے زائد عرصہ سے لاپتہ صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوکر گھر واپس پہنچ گئے

سیالکوٹ : چار ماہ سے زائد عرصہ سے لاپتہ پاکستانی معروف صحافی اور ٹی وی اینکر عمران ریاض خان بازیاب ہو گھر واپس پہنچ گئے۔عمران ریاض کی بازیابی کی اطلاع پیر کی صبح پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دی۔ اس کے بعد عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی عمران ریاض کی گھر واپسی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیرمؤثر سرعام آئین و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا۔ عمران ریاض خان کو رواں برس نو مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ 15 مئی کو عدالت کو بتایا گیا کہ عمران ریاض تحریری حلف نامہ جمع کروا کے جیل سے رہا کر دیے گئے تھے۔ 16 مئی کو عمران ریاض کے والد نے سیالکوٹ سول لائنز پولیس میں اپنے بیٹے کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی اور بعد میں لاہور ہائی کورٹ میں بھی بازیابی کی درخواست جمع کرائی۔
اس کے بعد 22 مئی کو عدالت نے عمران ریاض کی یازیابی کا حکم جاری کیا تھا لیکن کئی ماہ تک عمران ریاض کا پتہ نہ چل سکا کہ وہ کہاں ہیں۔ رواں ماہ چھ ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے آئی پولیس پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے 13 ستمبر تک مہلت دی تھی جس کے بعد آئی جی نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور چند دنوں میں اچھی خبر دیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس کو 20 ستمبر کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ 26 ستمبر تک اینکر عمران ریاض کو بازیاب کرایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular